لاہور ہائیکورٹ‘ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے داخلہ کی لیٹ فیس وصولی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج‘ سیکرٹری تعلیم سے دو ہفتوں میں جواب طلب

بدھ 16 نومبر 2016 19:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے داخلہ کی لیٹ فیس وصولی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج ‘ عدالت نے سیکرٹری تعلیم سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے ورز جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے شاہد رانا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل پچیس کے تحت مفت تعلیم ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی، انہوں نے مزید موقف اختیارکیا کہ پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈز لیٹ داخلہ بھجوانے پر فی طالب علم نو ہزار تین سے چھتیس روپے وصول کرتے ہیں جبکہ لیٹ داخلہ کی رجسٹریشن فیس کی ادائیگی بھی کی جاتی ہے ،لیٹ داخلہ فیس اور رجسٹریشن فیس کی وصولی آئین کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ تعلیمی بورڈز کو لیٹ داخلہ فیس اور رجسٹریشن فیس کی وصولی سے روکا جائے، ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری محکمہ تعلیم سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔