عید میلاد النبی پر عمارتوں گھروں اور گلی محلوں کو سجانے والی لائٹوں پر ایف بی آر نے اضافی ٹیکس عائد کردیا ، فی کنٹینر ڈیوٹی 30 لاکھ روپے تک بڑھادی گئی

بدھ 16 نومبر 2016 19:13

عید میلاد النبی پر عمارتوں گھروں اور گلی محلوں کو سجانے والی لائٹوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) عید میلاد النبی پر عمارتوں گھروں اور گلی محلوں کو سجانے والی لائٹوں پر ایف بی آر نے اضافی ٹیکس عائد کردیا' فی کنٹینر ڈیوٹی 30 لاکھ روپے تک بڑھادی گئی تاجروں کے کنٹینرز لاہور پورٹ پر پھنس گے، تاجروں نے مدد کیلئے لاہور چیمبر کا دروازہ کھٹکٹا دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزایل سی سی آئی میں تاجروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عید میلاد النبی کا تہوار سر پر ہے اور سامان سے بھرے کنٹینرز پورٹ پر کھڑے ہیں جب کہ ایف بی آر نے ٹیکس میں اضافے کی تلوار لٹکا دی تاجر برادری کا کہنا ہے کہ 12 نومبر سے قبل آرائشی لائٹوں والے کنٹینر پرانی ڈیوٹیز پر کلیئر ہورہے تھے اچانک ٹیکس میں اضافے سے تجارتی سرگرمیوں پرانتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے اسے فوری واپس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :