سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کی تقریبِ حلف بردار ہوگی

بدھ 16 نومبر 2016 19:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کی تقریبِ حلف برداری کل (جمعرات) کو ہوگی۔ تقریب کے دوران صدر شہیر سیالوی سمیت دیگر ارکانِ سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی منیب اقبال ہوں گے جوکہ ارکان سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں مسئلہ کشمیر سے متعلق انتہائی اہم اعلان متوقع ہے۔ تقریب میں نظریہ پاکستان اور فکرِ اقبال پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی جبکہ پاکستان کے طول و عرض سے کثیر تعداد میں سٹوڈنٹ رہنمائوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :