Live Updates

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں تعلیمی نظام کی بہتر ی کیلئے موثر اقدامات قابل تحسین ہیں‘سرمائیکل باربر

بدھ 16 نومبر 2016 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) چیف منسٹرزسکول ریفارمز روڈ میپ پروگرام پر پیشرفت سے متعلق تین گھنٹے سے زائد تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران وزیر اعلی شہباز شریف اوران کی ٹیم کی جانب سے ایجوکیشن سسٹم کو بہتر بنانے اور معیاری تعلیم کے فروغ کے حوالے سے کیے گئے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا۔ ڈیفڈ کے خصوصی نمائندے سرمائیکل باربر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میںپنجاب حکومت نے جس تیز رفتاری سے صوبے کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے ہیں وہ قابل تحسین ہیں ۔

شہباز شریف جس عزم کیساتھ معیاری تعلیم کے فروغ کے حوالے سے محنت اورلگن سے کام کررہے ہیں وہ دیگرصوبوںکے لئے قابل تقلید مثال ہے۔انہوںنے کہا کہ چیف منسٹرز سکول ریفارمز روڈ میپ پرپیش رفت اطمینان بخش ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے سکول ریفارمز روڈ میپ پر عملدرآمد کے حوالے سے شاندار اقدامات کیے ہیں اورروڈ میپ پر عملدر آمد سے صوبے میں معیاری تعلیم کے فروغ پر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔

ایک برس کے دوران تعلیم کے اصلاحاتی پروگرام کو انتہائی تیزرفتاری سے آگے بڑھاگیاہے۔ڈیفڈ کے سربراہ سرمائیکل باربر اورروڈ میپ ٹیم کے اراکین نے سکول ریفارمز روڈ میپ پروگرام کی رفتار پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت اٹھائے گئے اقدامات اطمینان بخش ہیں۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے حوالے سے بھی بے مثال اقدامات کیے ہیں اور70ہزار سے زائد طلباء کو چائلڈ لیبر سے نکال کر تعلیم کیلئے سکولوں میں لانا پنجاب حکومت کا شاندار کارنامہ ہے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :