ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ‘شہبازشریف

اپنے عزیز بھائی رجب طیب اردوان کا استقبال کر کے جو دلی مسرت ہوئی ہے، اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا

بدھ 16 نومبر 2016 19:20

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیںاورمجھے اپنے عزیز بھائی رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد پر ان کا استقبال کر کے جو دلی مسرت اورخوشی ہوئی ہے، اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوںکے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گا۔ترکی اور پاکستان ترقی اورخوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کرچل رہے ہیں اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان دونوں ملکوں کی بڑھتی ہوئی دوستی کا مظہر ہے ۔

متعلقہ عنوان :