وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی سکھ برادری کو بابا گرو نانک کے 548 ویں جنم دن کی تقریبات کی مبارکباد

بدھ 16 نومبر 2016 19:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کو’’باباگرونانک‘‘کی548 ویں جنم دن کی تقریبات پر مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ سکھ برادری کو ’’باباگرونانک‘‘کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے ننکانہ صاحب آمد پر خوش آمدید کہتے ہیںاور حکومت کی جانب سے سکھ برادری کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لئے ٹھوس اقدامات بھی کئے گئے ہیں اور وطن عزیز میں بسنے والی اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرکے قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے۔ ملکی ترقی میں اقلیتوں کا کردار لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ گوردواروں کی دیکھ بھال ، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ لاہور میں پنجابی کلچر اور تاریخ پر اعلیٰ درجے کی تحقیق کرنے والا ادارہ دیال سنگھ ریسرچ اینڈ کلچرل فورم شاندار خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :