سکھ یاتریوں کی گورو ارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں مذہبی تقریبات کی ادائیگی

بدھ 16 نومبر 2016 19:23

لاہور/حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء)بابا گورو نانک جی کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے ہزاروں سکھ یاتریوں کی گورو ارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں مذہبی تقریبات کی ادائیگی متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائزخالد علی ،ڈپٹی سیکرٹری عمران خان ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،ڈپٹی ایڈمنسریٹر حسن ابدال عبداللہ اویس اور کیئر ٹیکر وگورو دوارہ عصمت اللہ نے یاتریوں کا استقبال کیا ۔

یاتریو ں کی تقریبات کے ادائیگی کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ، ہمسایہ ملک بھارت اور پاکستان سمیت دیگر ممالک سے آنے والے سکھ یاتر یوں نے گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں اپنی مذہبی رسومات ادا کی اور پاکستان کے ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا کے ن گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سکھ یاتریوں کے جتھ لیڈر سردار سورن سنگھ گل نے کہا کہ پاکستان میں ہمارے گورو دوارے بہت محفوظ اور خوبصورت ہیں،گورو داروں کی تزئین و آرائش اور خوبصورتی مسلمانوں سے ہمارے پیار اورمحبت کے رشتے واضح مثال ہے ۔

ہمارے گورو کی دھرتی پر آنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ،ہمیں یہاں آکر انتہائی مسرت محسوس ہو رہی رہے ۔سکھ یاتری حسن ابدال میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد آج گورو دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور پہنچیں گے ،جبکہ بھارتی سکھ جتھہ کے اعزاز میں کل بروز جمعہ ایک تقریب منعقد ہوگی ۔