قطر کے شہزادے کی فرضی کہانی حکمران خاندان کو بچا نہیں سکتی‘چیئرمین سنی اتحاد کونسل

نواز شریف کی عدالت سے نااہلی نوشتہ دیوار ہے، اقتدار کو دولت سازی کا ذریعہ بنانے والے رسوا ہوچکے ہیں

بدھ 16 نومبر 2016 19:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ قطر کے شہزادے کی فرضی کہانی حکمران خاندان کو بچا نہیں سکتی، حکمران خاندان نے اپنے ناجائز اثاثوں بارے جھوٹ بولنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے، نواز شریف کی عدالت سے نااہلی نوشتہ دیوار ہے، اقتدار کو دولت سازی کا ذریعہ بنانے والے رسوا ہوچکے ہیں،عدلیہ نے کرپٹ حکمرانوں خاندان کے خلاف فیصلہ میرٹ پر نہ سنایا تو قوم کا اعتماد عدلیہ پر ختم ہو جائے گا، بھارت کا سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کیا جائے، بھارت سی7شہید فوجیوں کا بدلہ لینا حکمرانوں پر قرض اور فرض ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی شاد باغ لاہور میں علماء و مشائخ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے بغیر دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جاسکتی۔ پانامہ لیکس مقدمہ میں شریف خاندان کے بچنے کا کو ئی راستہ نہیں بچا۔ جمعہ 18نومبر کو سانحہ در گاہ شاہ نورانی کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔

مودی پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیئے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سعودی حکمران حرمین شریفین کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ مقد س مقامات کے انتظامی امور مسلم ممالک کی مشترکہ کمیٹی کے سپرد کئے جائیں۔ نندی پور پراجیکٹ پر ہونیوالی کرپشن کا بھی حکمرانوں سے حساب لیا جائے۔ حکمران خاندان کے تمام افرادکے بیانات میں تضادات ہی سب سے بڑا ثبوت ہے۔ ترک صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ داعش جیسی تنظیمیں اسلام دشمن قوتوں کم آلہ کار بن کر امت مسلمہ کو نقضان پہنچا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :