پاکستان پر امن ملک ہی, بھارت سکھوں کو پاکستان کے خلاف نہیں بھڑکا سکتا‘ سردار مکھ ونندر سنگھ
بدھ 16 نومبر 2016 19:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف شر انگیز پروپیگنڈے کے باوجود دنیا بھر بلخصوص انڈیا ، امریکہ ، برطانیہ اور کینڈا سے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے پاکستان آئے ہیں ۔
علاوہ ازیں بھارت سے آئے ہوئے 2008 سکھ یاتری بدھ کو علی الصبح خصوصی ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال پہنچے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت کر رہے تھے ۔ بدھ کے روز سکھ یاتریوں نے گوردوارہ پنجہ صاحب میں اپنی مذہبی رسومات بالخصوص اشنان، ماتھا ٹیکی اور بابا ولی قندہاری کی بیٹھک کی زیارت کی ۔ افغانستان، برطانیہ اور سوئزرلینڈ سے بھی سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب پہنچے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یاتریوں نے پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کی حفاظت اور قیام و طعام کے لیے بہترین انتظامات کو سراہا ۔اس موقع پر دنیا بھر کے علاوہ پاکستان بھر سے بھی سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے گوردوارہ پنجہ صاحب پہنچے سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر گوردوارہ کے اردگرد سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ا س سلسلے میں ایک ہزار پولیس اہلکار جن میں ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس، سپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔ dst/faa/nri/rhn 1839مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.