پاکستان پر امن ملک ہی, بھارت سکھوں کو پاکستان کے خلاف نہیں بھڑکا سکتا‘ سردار مکھ ونندر سنگھ

بدھ 16 نومبر 2016 19:23

واہ کینٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) پاک بھارت حالیہ سرحدی کشیدگی کے باوجود پڑوسی ملک بھارت سے بابا گرونانک کی 548ویں برسی کے موقع پر 2000سے زائد سکھ یاتریوں کی شرکت نے یہ بات واضح کر دی کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور بھارتی میڈیا سکھوں کو پاکستان کے خلاف نہیں بھڑکا سکتا۔ جس طرح سعودی عرب مسلمانوں کے لیے مذہبی اہمیت کا حامل اور مقدس سر زمین ہے اسطرح پاکستان دنیا بھر کے سکھوں کے لیے مقدس ہے ۔

ان خیالات کا اظہار بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کے جتھہ لیڈر سردار مکھ ونندر سنگھ نے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری خالد علی اور ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف شر انگیز پروپیگنڈے کے باوجود دنیا بھر بلخصوص انڈیا ، امریکہ ، برطانیہ اور کینڈا سے سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے پاکستان آئے ہیں ۔

علاوہ ازیں بھارت سے آئے ہوئے 2008 سکھ یاتری بدھ کو علی الصبح خصوصی ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال پہنچے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت کر رہے تھے ۔ بدھ کے روز سکھ یاتریوں نے گوردوارہ پنجہ صاحب میں اپنی مذہبی رسومات بالخصوص اشنان، ماتھا ٹیکی اور بابا ولی قندہاری کی بیٹھک کی زیارت کی ۔

افغانستان، برطانیہ اور سوئزرلینڈ سے بھی سکھ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب پہنچے اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یاتریوں نے پاکستان کی جانب سے سکھ یاتریوں کی حفاظت اور قیام و طعام کے لیے بہترین انتظامات کو سراہا ۔اس موقع پر دنیا بھر کے علاوہ پاکستان بھر سے بھی سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے گوردوارہ پنجہ صاحب پہنچے سکھ یاتریوں کی آمد کے موقع پر گوردوارہ کے اردگرد سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ا س سلسلے میں ایک ہزار پولیس اہلکار جن میں ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس، سپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے اہلکار شامل ہیں۔ dst/faa/nri/rhn 1839

متعلقہ عنوان :