چینی بینکوں کے خالص غیر ملکی زرمبادلہ کی فروخت اکتوبر میں قریباً نصف رہ گئی

بدھ 16 نومبر 2016 19:27

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چینی بینکوں کے مجموعی خالص غیر ملکی زرمبالہ کی فروخت اکتوبر میں14.6بلین امریکی ڈالر رہی جو کہ ستمبر کے مقابلے میں زبردست کم ہے ۔ یہ بات بدھ کو جاری کئے جانے والے سرکاری ڈیٹا میں بتائی گئی ہے ۔ چینی بینکوں نے اکتوبر میں 107.9بلین امریکی ڈالر مالیت کی غیر ملکی کرنسی خریدی اور 122.5بلین ڈالر کی فروخت کی جس کی وجہ سے خالص غیر ملکی زرمبادلہ کی فروخت میں 49فیصد ماہانہ میں کمی ہے ۔

یہ بات غیر ملکی زرمبادلہ کے سرکاری محکمہ(ایس اے ایف ای ) کے ڈیٹا میں بتائی گئی ہے۔ غیر بینک کمپنیوں اور افراد نے خالص غیر ملکی زرمبادلہ کی فروخت میں10.2بلین ڈالر کا حصہ ڈالا جو کہ ستمبر سی62فیصد کم ہے ۔ ایس اے ایف ای کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر میں بیرون ملک سرمایہ کی منتقلی کا کم دبائو دیکھنے میں آیا ۔

(جاری ہے)

کسٹم کے اعدادوشمار سے پتا چلتا ہے کہ چین کی بیرونی فاضل تجارت اکتوبر میں 17فیصد ماہانہ سے بڑھ کر 49.1بلین ڈالر ہو گئی ۔

چینی معیشت کے حالیہ مہینوں میں مزید مستحکم ہونے اور اس کے سٹرکچر میں مسلسل اضافے کے پیشن نظر سرحد پار سرمایہ کی منتقلی طویل المیعاد اور درمیانی مدت میں مستحکم رہے گی ۔ ملک کے مینوفیکچرنگ سیکٹر نے اکتوبر میں دوسال سے زیادہ عرصے میں تیز رفتاری سے ترقی کی جبکہ فکسڈ ایسڈ انویسٹمنٹ جنوری۔اکتوبر میں 8.3فیصد بڑھ گئی جو کہ مارکیٹ کی 8.2فیصد کی توقعات سے زیادہ ہے ۔ سال رواں کے پہلے دس مہینوں میں چینی بینکوں کی مجموعی خالص غیر ملکی زرمبادلہ کی فروخت 258بلین ڈالر رہی ۔

متعلقہ عنوان :