مطلوب چینی شہری کی امریکہ سے واپسی دونوں ممالک کے باہمی تعاون میں اہم کامیابی ہے ،چین

بدھ 16 نومبر 2016 19:27

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چین نے کہا ہے کہ مفروراور مطلوب چینی شہری یانگ شی چو کی امریکہ سے واپسی دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے مابین تعاون کے فروغ کے لئے اہم کامیابی ہے ۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوان نے بدھ کو معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ یانگ شی چو کی چین واپسی دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین باہمی تعاون میں فروغ کے لئے اہم ہے ۔دونوں ممالک کے اداروں نے انسداد بدعنوانی کے لئے تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یانگ شی چو مئی2014سے مفرورتھی جو بعدازاں امریکہ میں روپوش ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ یانگ کی واپسی میں تعاون کرنے والے امریکہ سمیت تمام ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :