چنیوٹ،تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق

بدھ 16 نومبر 2016 19:27

چنیوٹ،تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق
چنیوٹ۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ہل چلاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھی خدا یار کے علاقہ میں صفدر علی اپنی زمینوں پر ٹریکٹر چلا رہا تھا کہ موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتار کی وجہ سے ٹریکٹر الٹ گیا جس کے باعث ڈرائیور اپنے ہی ٹریکٹر کے نیچے دب کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسا ۔

متعلقہ عنوان :