ملتان،میٹروبس اسٹیشنز کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری

بدھ 16 نومبر 2016 19:35

ملتان،میٹروبس اسٹیشنز کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری
ملتان۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ملتان میٹرو بس اسٹیشنز کی تزئین وا ٓرائش نے اپنا رنگ جمانا شروع کردیا ہے اور سرخ وسفید رنگ کی لیز ر لائٹس سے بس اسٹیشنز کا روپ نکھر کر سامنے آگیا ہے ۔ گزشتہ شب شہری سرخ و سفید روشنی میں نہاتے ہوئے میٹرو بس اسٹیشن چونگی نمبر9کا نظارہ کرتے رہے جس کی وجہ سے فلائی اوور پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

میٹرو بس اسٹیشنز کے اندرونی حصے کو بھی خوبصورت بنایا جارہا ہے اور ان میں پلانٹر رکھنے کا پلان تیا ر کیا گیا ہے ۔ سٹیل کے ان پلانٹر میں ایر وکیریا ، منی پلانٹ اور ڈرائی سینیا کے پودے لگائے جائیں گے ۔ ان سٹیل پاٹ کو لکڑی کے رنگ سے مشابہت رکھنے والا پینٹ کیا جائے گا۔نمونے کے طو رپر بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے میٹروبس اسٹیشن میں پلانٹر رکھ دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

منصوبے کے مطابق ہر میٹرو بس اسٹیشن میں20پلانٹر رکھے جائیں گے ۔ پی ایچ اے 21میٹروبس اسٹیشنز کے لئے مجموعی طور پر 400سے زائد پلانٹر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔میٹرو بس اسٹیشنز کی سیڑھیوں پر سرخ رنگ کے ایلومینیم کے پینل لگانے کا کام شرع کردیا گیا ہے ۔تما م اسٹیشنز میں فالس سیلنگ ، لوئرز ، ٹائلز ، وائرنگ کاکام بھی تکمیل پاچکا ہے ۔میٹروبس اسٹیشنز پیپلز کالونی میں پیدل چلنے والوں کے لئے تعمیر کئے گئے انڈر پاس میں ٹکٹ بوتھ کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے جبکہ بی سی جی چوک میں اسٹیشنز کے انڈرپاس میں ٹائلیں اور برقی زینے لگائے جارہے ہیں ۔اس کے علاوہ فلائی اوور کے نیچے بی سی جی چوک کی مکمل صفائی اورستھرائی کاکام شروع کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :