رینجرز کا اہلسنت والجماعت کے مرکز مسجد صدیق اکبر ناگن چورنگی پر چھاپہ

مقتول اہلسنت رہنماء عبدالغفور ندیم کے بیٹے صہیب ندیم کو حراست میں لے لیا‘تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

بدھ 16 نومبر 2016 19:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) رینجرز کا اہلسنت والجماعت کے مرکز مسجد صدیق اکبر ناگن چورنگی پر چھاپہ ،مقتول اہلسنت رہنماء مولانا عبدالغفور ندیم کے بیٹے صہیب ندیم کو حراست میں لے کرتفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب رینجرز کی بھاری نفری نے اہلسنت والجماعت کے مرکز مسجد صدیقی اکبر کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اور وہاں موجود ایک شخص صہیب ندیم کوحراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا،زرائع کے مطابق صہیب ندیم اہلسنت والجماعت کے مقتول رہنماء عبدالغفور ندیم کا بیٹا ہے،یہ واضح نہیں ہوسکا کہ صہیب ندیم کو کیوں حراست میں لیا گیا ہے،رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران مسجد صدیق اکبر کے اطراف کی گلیوں کو سیل کردیا اور کسی کو علاقے میں آنے اور جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :