تھر کول ڈیم کی سائیٹ تبدیل کر کے تھر کے لوگوں کے خدشات دور کئے جائیں

سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری کا بیان

بدھ 16 نومبر 2016 19:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) تھر کول ڈیم کی سائیٹ تبدیل کر کے تھر کے لوگوں کے خدشات دور کئے جائیں، سندھ نیشنل تحریک تھر کول ڈیم کے خلاف تھر کے مقامی لوگوں کے احتجاجی تحریک کی حمایت کا بھر پور اعلان کرتی ہے، یہ بات سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری نے اپنے جاری کردہ بیاں میں کہی، انہوں نے کہا کہ تھر پارکر کی تحصیل اسلام کوٹ کے گوٹھ گوڑانو میں بننے والے تھر کول منصوبہ کے زہریلے پانی کی نیکالی کے لئے بنائی جانے والی ڈیم سے نہ صرف درجنوں تھر کے گوٹھ تباھ ہو جائیں گے بلکہ تھر کی سنکڑون ایکڑ زرعی زمین بھی بنجر ہوجائیگی، انہوں نے کہا کہ تھر کے لوگ ترقی و تعمیر کے مخالف نہیں بلکہ ترقی کے نام پر بننے والے ایسے کسی بھی منصوبوں کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے جس سے تھری عوام کو جانی و مالی نقصان ہو، انہوں نے کہا کہ تھر کی ترقی و تعمیر کے منصوبوں میں تھر کے عوام کو اولیت کے بنیاد پر شامل نہ کرنا تھر کے لوگون کے ساتھ بڑی زیادتی ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اشرف نوناری نے کہا کہ سند نیشنل تحریک تھر ڈیم کی سائیٹ کی تبدیلی کے لئے تھر کے متاثر لوگوں کی جانب سے 26دنوں سے جاری احتجاجی تحریک کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتی ہے اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ تھر کے ترقیاتی منصوبوں میں نہ صرف تھر کی عوام کو اولیت کے بنیاد پر شامل کیا جائے بلکہ ان کو ان منصوبوں میں روزگار بھی دیا جائے، انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کے تھر میں ایسے کسی بھی منصوبے کو قبول نہیں کیا جائے گا،جس سے تھر کی عوام کو نقصان ہو اور تھری عوام کی مرضی کی خلاف ہو۔

متعلقہ عنوان :