امریکی قونصلیٹ جنرل گریس ڈبلیو شیلٹن اور سندھ کے وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر نے یو ایس یڈ کے سندھ حکو مت کے جاری سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت روہڑی میں گورنمنٹ ہا ئی اسکول بیدل بیکس کا افتتاح کر دیا

بدھ 16 نومبر 2016 19:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) امریکی قونصلیٹ جنرل گریس ڈبلیو شیلٹن اور سندھ کے وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر نے یو ایس یڈ کی جانب سے سندھ حکو مت کے شروع کردہ سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت سکھر ضلع کے علاقے روہڑی میں گورنمنٹ ہا ئی اسکول بیدل بیکس کا افتتاح کیاافتتاحی تقریب میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید نا صر حسین شاہ ، میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کیعلاوہ امریکی قونصل خانے اور محکمہ تعلیم کے افسران اور علاقہ کے معززین اور تعلیم کے شعبے سے وابستہ افراد نے شر کت کی تقریب میں اسکول کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کیے جن کو امریکی قونصل جنرل اور شرکاء نے بے حد پسند کیا اور تالیاں بجا کر ٹیبلوز پیش کرنے والے بچوں کو داد دیتے رہے اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے امریکی قونصل جنرل گریس ڈبلیو شیلٹن نے کہاکہ یو ایس ایڈ سندھ حکومت کے اشتراک سے سندھ میں 106 جدید اسکولوں کی تعمیر کررہا ہے اور وہ پاکستان میں تعلیم کی ترقی دیکھنے کا خواہش مند ہے اس لیے وہ صرف تعلیم کے شعبے میں ہی نہیں دیگر شعبوں میں بھی تعاون کررہا ہے تاکہ یہاں پر آئندہ نسلوں کو ایک پرامن اورخوشحال پاکستان مل سکے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ فل برائیٹ پروگرام کے تحت ہر سال تین سو سے زائد پاکستانی طلباء کو اسکالر شپ بھی دیتا ہے جو امریکی کی بہترین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں تاکہ وہ واپس آکر اپنی ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکیں جبکہ تعلیم کی بیتری کے لیے سترہ پاکستانی یونیورسٹیز میں اساتذہ کو بھی تربیت فراہم کی جا رہی ہے اس موقع پر سندھ کے وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سندھ مین تعلیم کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں امریکہ اہم کردار ادا کررہا ہے جس پر سندھ کے عوام اور حکومت ان کی شکر گذار ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سندھ کی تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں اور اس لیے انہوں نے تعلیم کے شعبے میں ایمر جنسی نافذ کر رکھی ہے اور حلف اٹھاتے ہی تعلیم اور لٹریسی کے شعبوں کو الگ کردیا ہے ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور امریکی عوام کے تعاون سے سندھ میں تعلیم کا نظام بہتر بنانے میں مدد ملے گی واضح رہے کہ یو ایس ایڈ کے تعاون سے سندھ کے آٹھ اضلاع کے ایک سو چھ اسکول قائم کیے جا رہے ہیں جن میں سے اکھتر کی تعمیر کاکام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :