ضلع کونسل ایمپلائیز لیبر یونین سکھر سندھ کے زیر اہتمام ملازمین کا 19ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی دھرنا

بدھ 16 نومبر 2016 19:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) ضلع کونسل ایمپلائیز لیبر یونین سکھر سندھ کے زیر اہتمام ملازمین کی بڑی تعداد نے گذشتہ 19ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف ڈسٹرکٹ کونسل ہال سے پریس کلب تک یونین کے رہنمائوں عبدالمجید جسکانی ، عبدالشکور پہنور ، عبداللہ خان چانڈیو ، طارق حسین سولنگی ، صداقت علی زنگیجو ، مشاہد حسن پھلہ،جمیل احمد دایو ، آصف علی چھجن ، مظفر حسین جونیجو و دیگر کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا دھرنے کے موقع پر ملازمین نے منتخب نمائندگان سمیت ضلعی افسران کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کی اس موقع پر ملازمین و رہنمائوں کا کہنا تھا کہ گذشتہ 19ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے با عث سخت پریشانی کا شکار ہیں ہم سے کئی ایسے ہیں جو گھر کے اکیلے کما نے وا لے ہیں ان کے گھروں میں جوصورتحال ہے وہ دیکھی نہیں جا تی تنخواہوں کی عدم ادا ئیگی نے خو دکشی پر مجبور کر دیا ہے احتجا جوں کا بھی کو ئی نو ٹس نہیں لے رہا منتخب نما ئندے اپنے کا نوں کو بند کیے ہو ئے ہے کو ئی سننے وا لا نہیں ہے آخر ہم کہاں جا ئیں تین ماہ قبل ضلعی چیئرمین نے بھی تنخواہ کی ادائیگی کا یقین دلایا تھا مگر تین ماہ گذرنے کے بعد بھی تنخواہ نہیں ملی ملازمین بنا تنخواہ کے ایمانداری اور فرض شناسی کیساتھ اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :