سکھر‘پولیس کا غیر اخلاقی فحاش فلمیں فروخت کرنے والوں کیخلاف آپریشن ‘ تین دوکاندار گرفتار

موبائل ڈائون لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے ‘شہری حلقوں کا مطالبہ

بدھ 16 نومبر 2016 19:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء)پولیس کا غیر اخلاقی فحاش فلمیں فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن ، تین دوکاندار گرفتار ،شہریوں کاپولیس کیساتھ اظہار تشکر ، موبائل ڈائون لوڈنگ کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے شہری حلقے تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن پولیس نے گزشتہ شپ شہر کے مصروف ترین علاقے مہران مرکز میں فحش فلموں کی سی ڈیز ، ڈی ، وی ڈی فروخت کرنے کے الزام میں سندب کمار ، صفدر علی اور غلام مرتضی ٰ کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس زرائع کے مطابق مہران مرکز میں غیر اخلاقی ، فحش فلموں کی فروخت کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس پر کاروائی کی گئی ہے دوسری جانب پولیس کی جانب سے فحاش فلمیں فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کئے جانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ گلیمر سینٹر ، رشنا موبائل مارکیٹ میںفحاش فلموں ، مووی کی ڈائون لوڈنگ کا سختی سے نوٹس لیکر ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے ۔