چائنہ کی کاروباری خواتین کے وفدکی ویمن چیمبرآف کامرس کادورہ

بدھ 16 نومبر 2016 19:51

پشاور۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)چائینہ کی کاروباری خواتین کے وفد نے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ۔ویمن چیمبر کی چیئرپرسن مسز فطرت الیاس بلور اور صدر مسز شمامہ ارباب نے وفد کو ویمن چیمبر آف کامرس کا دورہ کرنے کے موقع پر ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر چائینہ کی کاروباری خواتین اور ویمن چیمبر کی ایگزیکٹو ممبران بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ویمن چیمبر کی چیئرپرسن مسز فطرت الیاس بلور اور صدر مسز شمامہ ارباب نے چائینز کاروباری خواتین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چائنیز کاروباری خواتین کے وفد کے دورہ ویمن چیمبر بڑی اہمیت کا حامل ہے جس سے پاکستان اور چائینہ کی دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا ۔ مسز شمامہ ارباب نے کہا کہ وویمن چیمبر چائینز کاروباری خواتین سے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔ تقریب کے اختتام پر وویمن چیمبر آف کامرس اور چائینز خواتین کے وفد نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر پاکستان چائینہ دوستی کی زنجیر بنائی اور وویمن چیمبر کی صدر مسز شمامہ ارباب اور چیئرپرسن مسز فطرت الیاس بلور نے چائینز کاروباری خواتین کو تحائف پیش کئے۔