مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ کرکے ثابت ہوگیاکہ عمران خان پاکستان کی قیادت کیلئے کسی صورت اہل نہیں،امیرمقام
پاکستان کی خوشی کاہرموقع تحریک انتشارکے سربراہ کوکیوںغمزدہ کردیتاہے، یہ انقلاب کے نام پرانتشارکی تبدیلی لائے ہیں
بدھ 16 نومبر 2016 19:54
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورپریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انجینئرامیرمقام نے کہاکہ بھارتی مظالم کے نتیجے میںمقبوضہ کشمیرکے حریت پسند عوام اپنی جانیںقربان کررہیںتھے ،اس غم کی گھڑی میںکشمیریوںکیساتھ یکجہتی کیلئے منعقدہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کابائیکاٹ کرنے والے صرفPTIتھی جس کے قائدین نے اس متفقہ قومی مسئلہ پرقوم کے ایک موقف کوتقسیم دکھانے کی سازش کی جس پردشمن کوپراپیگنڈے کاموقع ملا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان خیبرپختونخواسمیت پورے ملک کے عوام سوال کررہے ہیںکہ پاکستان کی خوشی کاہرموقع تحریک انتشارکے سربراہ کوکیوںغمزدہ کردیتاہے، یہ انقلاب کے نام پرانتشارکی تبدیلی لائے ہیں،انکی سیاسی منافقت عوام کے سامنے آشکارہ ہوچکی ہے۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کوتنخواہیںاورمراعات تواچھی لگتی ہیں،خیبرپختونخواحکومت کاپروٹوکول اورہیلی کاپٹرکے مزے جائزہیںلیکن پارلیمنٹ جانے کی دقت نہیںکرتے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے دیرینہ اورمخلص دوستوںکی آمدکے موقع پرعمران خان کواحتجاج اوربائیکاٹ کادورہ پڑنے کی عادت سی ہوگئی ہے جبکہ اپنے عزیزواقارب کیلئے مہم چلانے لندن چلے جاتے ہیں،عمران خان پاکستان کے دوستوںکومنفی پیغام کس کے اشارے پردے رہے ہیں قوم یہ رازجانناچاہتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ترک صدرکی آمدکے موقع پرمشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ سے ثابت ہوگیاکہ عمران خان پاکستان کی قیادت کیلئے کسی صورت اہل نہیں،ایک عزیزمہمان کی آمداورمشترکہ اجلاس کے موقع پرخطاب کا بائیکاٹ قابل مذمت ہے،یہ مہمان نوازی کی اسلامی،پاکستانی اورپختون روایات کے منافی ہے۔وزیراعظم کے مشیرنے کہاہے کہ پاکستان کے مفادات اوراسکے وقار کے منافی حرکت کاپارلیمنٹ اورقوم نوٹس لے،پارلیمنٹ ان بھگوڑوںکیخلا ف کاروائی کرے اور قراردادمذمت پاس کرے۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کہ نہ ماننے اوراسکابائیکاٹ کرنے کی بجائے عمران خان مستعفی ہوکربنی گالامیںٹیک لگاکے آرام کریںایک زندہ قوم کی قیادت انکے بس کی بات نہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی یہ حرکتیںپورے ملک باالخصوص خیبرپختونخواکیلئے جگ ہنسائی کاباعث بن رہی ہیں،خیبرپختونخواکے عوام ترکی کے عوام کی پاکستان کیلئے محبت،خلوص،اعتماداورہرمشکل میںمددکااعتراج کرتے ہیںاوران کیلئے پرجوش بردرانہ جذبات رکھتے ہیںتاہم پی ٹی آئی قیادت کے اس روئیے پرخفگی کا اظہارکررہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام پاکستان تحریک انصاف کے ان نااہل ارکان سے مستعفی ہونے کامطالبہ کرتی ہے جوخیبرپختونخواکیلئے ملک میںجگ ہنسائی کاباعث بن رہے ہیںمزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.