بی جے پی کے سابق وزیر نے بیٹی کی شادی پر پانچ ارب خرچ کر ڈالے

بدھ 16 نومبر 2016 19:54

بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) بھارت میں جہاں عام عوام کرنسی نوٹوں میں تبدیلی کی وجہ سے پریشان ہے وہیں حکمران جماعت بی جے پی کے سابق وزیر جناردن ریڈی نے اپنی بیٹی کی شادی میں پانچ ارب روپے خرچ کر ڈالے۔

(جاری ہے)

بھارت کے شہر بنگلور میں بی جے پی کے ایک رہنما جناردن ریڈی نے اپنی بیٹی کی شادی پر پانچ ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ ایل سی ڈی سکرینوں سے مزین طلائی دعوت ناموں پر ایک کروڑ روپے خرچہ آیا۔ دلہن کی ساڑھی سترہ کروڑ روپے جبکہ زیورات کی مالیت 90 کروڑ تھی۔ اسٹیج کی تیاری میں آٹھ بالی وڈ ہدایتکاروں سے مدد لی گئی۔ ریاست کرناٹک کے سابق وزیر ریڈی بدعنوانی کے الزام میں تین سال جیل میں گزار چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :