پیرس معاہدہ سے کوئی ملک ماحولیاتی تبدیلی کاطوفان تنہانہیں جھیلےگا۔جان کیری

دنیا اب کلین انرجی کی طرف جانےکی ابتدا کررہی ہے۔امریکی وزیرخارجہ کاماحولیاتی کانفرنس سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 نومبر 2016 19:34

پیرس معاہدہ سے کوئی ملک ماحولیاتی تبدیلی کاطوفان تنہانہیں جھیلےگا۔جان ..

مراکش(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء) :امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاہے کہ پیرس معاہدے سے کوئی ملک ماحولیاتی تبدیلی کاطوفان تنہانہیں جھیلےگا،دنیا اب کلین انرجی کی طرف جانےکی ابتدا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے مراکش میں22ویں ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری ماحولیاتی تبدیلیوں کےچیلنج سےنمٹنےکیلیےپہلےسے زیادہ متحد ہے۔جبکہ سوسےزائد ممالک اب فیصلہ کن اقدامات کیلئے ایک ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا اب کلین انرجی کی طرف جانےکی ابتدا کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :