رضا ربانی قوم کو بتائیں فوج کی نرسری میں پنپنے والے ذوالفقار علی بھٹو بارے ان کا کیا خیال ہے، ڈاکٹر محمد امجد
ملک کو دولخت کرنیوالوں کو جمہوریت کا راگ الاپنا زیب نہیں دیتا،آصف زرداری نے ملک کو کنگال کر کے بیرون ممالک اثاثے ،جائیدادیں بنائیں،مشرف نے چالیس سال تک ملک کی خدمت کی ، سیکرٹری جنرل اے پی ایم ایل
بدھ 16 نومبر 2016 19:58
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی طرف سے پرویز مشرف پر تنقید فیشن بنتا جارہا ہے۔
اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔قوم اچھی طرح سے جانتی ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو فوج کی نرسری میں پلے بڑھے تھے،ملک کو دوحصوں میں تقسیم کرنے میں ان کا بنیادی کردارتھا،آصف علی زرداری نے قوم کا پیسا لوٹ کر بیرون ممالک جائیدادیں بنائیں جبکہ پرویز مشرف نے چالیس سال سے زائد عرصہ ملک و قوم کی خدمت کی اور جنگوں میں سینہ تان کر دشمن کی گولیوں کا سامنا کیا۔ان پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں ہے۔ان کے دوراقتدار میں قوم کے لئے لائی گئیں اصلاحات مثالی ہیںجن کا مقابلہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتیں نہیں کرسکتیں۔ایسے لیڈر پر رضا ربانی جیسے لوگوں کو بے جا تنقید زیب نہیں دیتی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیڈر پر کیچڑ اچھالنا بند کیا جائے ورنہ ہم بھی سب کی اصلیت جانتے ہیں،ہم بھی کیچڑ اچھال سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.