کبڈی کا ورلڈ ایونٹ منعقد کرانے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب

کبڈی پنجاب کا روایتی کھیل ہے، اس کے فروغ کیلئے ورلڈ ایونٹس کا انعقاد نہایت ضروری ہے،ذوالفقار احمد گھمن کی کبڈی کے ورلڈ آرگنائزر سکھ وفد سے گفتگو , ڈی جی سپورٹس پنجاب نے انٹر سکول اور انٹر کالج گیمز میں فاتح ہاکی ٹیموں کو ٹرافیاں اور میڈلز دیئے، سکھ وفد نے ’’تیری جان، میری جان پاکستان پاکستان ‘‘ کے نعرے لگائے