بھارت نے اپنے ہی ملک میں اپنے ہی شہری کے خلاف پابندی سے ثابت کردیا وہ صرف اسلام کا دشمن ہے، وکلاء رہنماء

بدھ 16 نومبر 2016 20:06

بھارت نے اپنے ہی ملک میں اپنے ہی شہری کے خلاف پابندی سے ثابت کردیا وہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) بھارت میں عظیم مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم پر پابندی پر شدیدردعمل کا اظہارکرتے ہوئے مختلف وکلاء رہنمائوں اور وکلاء تنظیموں نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنے ہی ملک میں اپنے ہی شہری کے خلاف اس اقدام سے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہر صورت میں صرف اسلام کا دشمن ہے۔آزادئ اظہار رائے کے علمبردار بھارت کے اس انسانیت سوز عمل پر اب کیوں خاموش ہیں۔

حرمت رسول ؐ لائرز موومنٹ کے صدر رائو طاہر شکیل، الامُہ لائرز فورم کے صدر مخدوم جمیل فیضی، نظریہ پاکستان لائرز فورم کے صدر رائو تجمل عباس، الدعوة لائرزفورم کے صدر رانا عبدالحفیظ ،پیس لائرز فور م کے سیکرٹری ضیاء اللہ بھٹی کے علاوہ سینئر وکلاء رہنمائوںنعمان یحییٰ، سی ایم خالد عزیز ،راناعقیل چوہدری و دیگر نے کہا کہ بھارت ہمیشہ خود کو سیکولر ملک قرار دیتا تھا کہ وہاں سب کو رہنے اور بات کہنے کی اجازت ہے لیکن ایک انتہائی پرامن انسان جو صرف زبان سے دین کی تبلیغ کرتا ہے پر پابندی عائد کر دی ۔

(جاری ہے)

ذاکر نائیک پر کسی قسم کی شدت پسندی کا کوئی ثبوت تک نہیں ۔ بھارتی حکومت نے اپنے ہی ایک عالمی شہرت یافتہ معزز ترین شہری پر بغیر جرح اور ثبوت پیش کئے ان کی زبان بندی کر دی اور ان کے ادارے کو بند کر دیا۔یہ بھارت کی صرف اور صرف اسلام دشمنی ہے جسے انصاف کی نام نہاددعویدار ساری دنیا خاموشی سے صرف اس لئے دیکھ رہی ہے کہ سب اسلام دشمنی میں ایک ہیں۔بھارت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف آج دن گیارہ بجے وکلاء تنظیمیں اور سول سوسائٹی کے ارکان جی پی او چوک میں احتجاج کریں گی

متعلقہ عنوان :