کوئٹہ ،نام نہاد قوم پرست عوام سے کئے گئے وعدوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں،عوامی نیشنل پارٹی

انجینئر زمرک خان کی ایک قوم پرست جماعت کی جانب سے اے این پی کی قیادت پر تنقید کی مذمت

بدھ 16 نومبر 2016 20:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان نے ایک قوم پرست جماعت کی جانب سے اے این پی کی قیادت پر تنقید کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ میں مسافر بسوں سے پشتونوں کو اتار قتل کر دیا گیا اس پر کیوں خاموشی اختیار کی سانحہ8 اگست اور سانحہ پی ٹی سی پر کیوں چپ کا روزہ رکھا گیا اے این پی ماضی میں بھی غداری اور دیگر القابات لگائے گئے لیکن آج تک کسی نے یہ ثابت نہیں کیا آ ج نام نہاد قوم پرست عوام سے کئے گئے وعدوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور تھوڑی سی تنقید بھی اپنے اوپر برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے نہ کراچی میں پشتونوں کے حقوق پر سودا بازی کی اور نہ ہی کوئٹہ اور خیبر پختونخوا میں پشتونوں کے حقوق پر سودا بازی کی ہے سانحہ8 اگست اور سانحہ پی ٹی سی پر عوامی نیشنل پارٹی نے جو کردار ادا کیا ہے تاریخ میں ان کا کردار لکھا جائیگا لیکن بد قسمتی سے پشتونوں کے نام پر ووٹ لینے والوں نے سانحہ8 اگست اور سانحہ پی ٹی سی پر ایسے خاموشی اختیار کی جیسے زندگی بھر یہ لوگ اقتدار میں رہیں گے عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا اور کوئٹہ میں اپنے وزراء اور پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی قربانیاں دی ہیں کہ پشتونخوا وطن پر امن وخوشحالی آئیں ان لو گوں آج تک کوئی بھی قربانی نہیں دی ہے اور اگر یہ واقعہ قوم کے خیر خواہ ہو تے تو اج ان کی بھی قربانیاں ہو تی لیکن بد قسمتی سے قربانیاں تو نہیں دے سکتے لیکن بلاوجہ دوسروں کے کہنے پر عوامی نیشنل پارٹی پر تنقید کر تے ہیں بلوچوں اور پشتونوں کو لڑانے والے آج اقتدار کے خاطر ایک دوسرے کے دوست بن گئے اور جن کے بچوں کو قربان کیا گیا آج ان کو کوئی یاد نہیں کر رہا اور پنجاب کو گالی دینے والے اور قبضہ گیر کو آج اپنے اکابرین میں شمار کر تے ہیں قربانیاں اس طرح نہیں ہوتے جس طرح یہ لوگ دعویدار ہے عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ ملک میںجمہوری نظام کے استحکام اور پشتونوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے سی پیک پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اس کو پشتونوں کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ قرار دیتے ہیں

متعلقہ عنوان :