ڈیرہ بگٹی، قبائل کا سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی کی جانب سے لوگوں کے مکانات گرانے کے خلاف شدید احتجاج

گھروں کومسمار کئے جانے پر شہریوں کی جانب سے کمپنی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 16 نومبر 2016 20:06

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی میں سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی کی جانب سے لوگوں کے مکانات گرانے کے خلاف قبائلی رہنما میر جان محمد بگٹی کی قیادت میں شدید احتجاج کیا گیا,جبکہ گھروں کوغیر قانونی طور پر مسمار کئے جانے کے بنا پر99 شہریوں کی جانب سے متفقہ طور پر کمپنی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل سوئی کے دریحان کالونی میں بغیر کسی پیشگی اطلاع کے 50 سے زائد گھروں کو سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی کی جانب سے گرایا گیا,جس کے بعد متاثرین اور شہریوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا,اس سلسلے میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کے بڑے بھائی اور قبائلی رہنما میر جان محمد بگٹی کی قیادت میں نہ صرف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا,بلکہ متاثر ہونے والے 99 افراد نے مشترکہ طور کمپنی کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا,اس سلسلے میں جب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ بگٹی خالد باقی سے تابطہ کیا گیا تو انہوں نے مقدمہ درج کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی اطلاع دئیے بغیر کسی بھی شہری کی گھر کو مسمار کرنا نہ صرف قانونی جرم ھے بلکہ اخلاقیات کے بھی برعکس ھی,انہوں نے کہا کہ پولیس قانون کے مطابق کاروائی کرے گی

متعلقہ عنوان :