مجلس تحفظ ختم نبوت کا اجلاس ،25مارچ 2017کوسالانہ تاریخ ساز ختم نبوت کانفرنس کرنے کا اعلان

اجلاس میں ختم نبوت کانفرنس راوی روڈ،ختم نبوت انعام گھر کی کامیابی کے لیے کئی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اللہ اپنے پسندیدہ اشخاص سے اپنے محبوب ؐ کی ختم نبوت کے تحفظ کاکام لیتا ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

بدھ 16 نومبر 2016 20:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے عہدیدران اور رابطہ کمیٹی کا اجلاس مرکزختم نبوت مسلم ٹاؤن لاہورمیں بزرگ رہنما مولانا قاری نذیراحمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،قاری علیم الدین شاکر،پیرمیاں رضوان نفیس،مولانا عبدالشکورحقانی،مولانا عبدالنعیم،مولانا خالدمحمود،قاری محمدمعاویہ مکی ،مولانا خالدعابد،مولانا عبداللہ شاہ،مولانا محبوب الحسن طاہر،قاری عبدالعزیزسمیت کئی علماء کرام نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا علماء کرام نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے ،عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ نے ہمیشہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے،جن میں سات سو صحابہ کرام قرآن کے حافظ تھے اورستربدری صحابہ بھی ان شہداء ختم نبوت میں شامل تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے پسندیدہ اور منتخب لوگوں سے اپنے محبوب ﷺ کی ختم نبوت کے تحفظ کا کام لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون میں تبدیلی ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام کی عزت اور ناموس کی حفاظت کا دربان اور چوکیدار ہے ،آئین کی دفعہ295-C تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے ۔

ناموس رسالت قانون کیخلاف یہودی و قادیانی لابی سازشوں میں مصروف عمل ہے،ماضی میں بھی ایسی ناپاک کوشش کی گئی لیکن ان طاغوتی قوتوں کا تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کی حفاظت کی۔اسلامیان پاکستان ناموس رسالت ایکٹ کیخلاف کوئی بھی سازش ہر گز برداشت نہیں کرینگے۔اجلاس میںفیصلہ کیاگیا کہ اس سال سالانہ تاریخ ساز ختم نبوت کا نفرنس 25مارچ کو منعقدکی جائے گی۔

3دسمبرختم نبوت نبوت کانفرنس راوی روڈ ،اور21نومبرختم نبوت انعام گھرپاکستان منٹ کی تیاری کے لیے کئی کمیٹیاں تشکیل دی گئیںاور مختلف مقامات پرسہ روزہ ختم نبوت کورسزمنعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔علماء کرام نے عوام الناس سے اپیل کی کہ تمام مسلمان ختم نبوت کے پروگراموں کو کامیاب کرنے کے لیے بھرپوراندازمیں تیاری کریں