ترک صدر کی ایوان صدر آمد‘ممنون حسین نے خود دروازے پر آکر استقبال کیا‘ روائتی لباس میں ملبوس بچوں نے گلدستے پیش کیے

رجب طیب اردگان اور پاکستانی ہم منصب کا ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوںمیں تعاون کے فروٖ غ سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال

بدھ 16 نومبر 2016 20:15

ترک صدر کی ایوان صدر آمد‘ممنون حسین نے خود دروازے پر آکر استقبال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء)ترک صدر رجب طیب اردگان کا ایوان صدر آمد پر صدر ممنون حسین نے خود مرکزی دروازے پر آکر استقبال کیا اور روائتی لباس میں ملبوس بچوں نے ان کو گلدستے پیش کیے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو صدر ممنون حسین نے ایوان صدر آمد پر ترک صدر رجب طیب اردگان کا مرکزی دروازے پر استقبال کیا،روائتی لباس میں ملبوس بچوں نے ترک صدر اور ان کی اہلیہ کو گلدستے پیش کیے۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوںمیں تعاون کے فروٖ غ سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں ترک وزیرخارجہ،صدارتی ترجمان،ترک سفیر،سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔(خ م)