ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں میں آمنا سامنا، رینجرز کی بھاری نفری جناح گراونڈ پہنچ گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 16 نومبر 2016 19:50

ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں میں آمنا سامنا، ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء) ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں میں آمنا سامنا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مئیر کراچی وسیم اختر رہائی کے بعد کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع جناح گراونڈ میں یادگار شہداء پر حاضری دیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم اس سے قبل ہی یادگار شہداء پر ایم کیو ایم پاکستان اور ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں میں آمنا سامنا ہوا جس کے باعث صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر رینجرز کی بھاری نفری جناح گراونڈ پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو کر لیا۔