قلات، جمعیت نظریاتی کا گیس پریشر کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج

میٹرز گیس دفتر میں جمع کر نے کی دھمکی

بدھ 16 نومبر 2016 20:53

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) جمعیت نظریاتی گیس پریشر کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجاًً اپنے میٹرز گیس دفتر میں جمع کر نے کی دھمکی دے دی گیس پریشر کی عدم موجود گی کے باوجود صارفین کو ہزاروں روپے کے بل بھیجنا ظلم ہے جمعیت نظریاتی گیس اور بجلی کے مسئلے پر سخت احتجاج کر کے نیشنل ہائی وے کو بھی بند کریگی ان خیالات کااظہار جمعیت نظریاتی بلوچستان کے نائب امیر مولانا محمد حیات نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس شدید سردی میں قلات کے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں مگر گیس پریشر مکمل غائب ہیں اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہیں ہم نے بارہا گیس اور بجلی کے سنگین مسائل سے انتظامیہ اور حکام کو آگاہ کیا مگر گیس اوبجلی کے حکام ٹھس سے مس نہیں ہو رہے ظلم کی انتہا ء یہ ہے کہ قلات میں گیس پریشر نہیں مگر عوام کو ہر ماہ ہزاروں روپے کے بلز وصول ہو رہے ہیں قلات گیس انتظامیہ کے ایک آفیسر نے ڈپٹی کمشنر قلات کے زیر صدارت اجلاس میں تسلیم کیا کہ قلات کے ایریا میں صرف آدھا پائونڈ گیس قلات کو مل رہا ہیں مگر اس کے باوجود عوام کو ہزاروں روپے کے بل بھیجنا ظلم و زیادتی ہیں اب ہم مجبور ہوکر اپنے میٹرز واپس کر رہے ہیں اور اس زیادتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے بلاک کریں گے جس کی تمام تر زمہ داری گیس اور بجلی کے آعلیٰ حکام پر آئد ہوگی

متعلقہ عنوان :