جی ٹی روڈ برہان پل کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے 2 تاجر بھائی جاںبحق
بدھ 16 نومبر 2016 21:02
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق حضرو شہر مینا بازار کے تاجر 2 بھائی جو چپلوں کا کاروبار کرتے تھے اپنی موٹر سائیکل AKK2992پر حسن ابدال سے حضرو آ رہے تھے کہ برہان پل کے قریب ڈمپر نمبرQKF844کی ٹکر سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی. دونوں نوجوان بھائیوں کی نعشیں جب ان کے گھر لائی گئیں تو کہرام مچ گیا، دونوں بھائیوں کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا۔
دوسرے واقع میں حضرو پولیس کو ایک پنتیس سے چالیس سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش چھچھ انٹر چینج کٹی پہاڑی کے قریب سے ملی۔ نامعلوم ملزمان نے شناخت ختم کرنے کیلئے نوجوان کے منہ پر تیزاب پھینک کر اسے جلا دیا، واقع کی اطلاع ملتے ہی حضرو پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی جنہوں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو پہنچا کر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی، ایس آئی سکندر حیات مصروف تفتیش ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ سندھ نےآئی جی سے مانسہرہ کالونی میں دھماکے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی
-
چیئرمین سینیٹ کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.