نو منتخب ضلعی کسان کونسلر نے اپنی کامیابی شہید کرنل شجاع خانزادہ کے نام کر دی

بدھ 16 نومبر 2016 21:02

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) نو منتخب ضلعی کسان کونسلر ملک انصار نے اپنی کامیابی شہید کرنل شجاع خانزادہ کے نام کر دی، کامیاب کروانے پر منتخب چیئرمینوں، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ،ملک اعتبار،جہانگیر خانزادہ،شاویز خان،چوہدری شیر علی خان کا مشکور ہوں۔

(جاری ہے)

ملک انصار کی کامیابی پر چھچھیاں ہاؤسمیں جشن ۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ چھچھ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک انصار جو گزشتہ روز مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کر گئے۔ بدھ کے روز ان کے آبائی ڈیرے پر کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے ملک انصار کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :