بلوچستان خطرناک تباہی کے دھانے پر، ماہرین نے خبردار کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 16 نومبر 2016 20:09

بلوچستان خطرناک تباہی کے دھانے پر، ماہرین نے خبردار کر دیا

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16نومبر۔2016ء) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بلوچستان خطرناک تباہی کے دھانے پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین کی جانب سے بلوچستان کے حوالے سے ایک خوفناک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں کوئٹہ سے قلات تک کے علاقے فالٹ لائن پر واقع ہیں جس پر انرجی لوڈ مسلسل بڑھنے سے تباہ کن زلزلے کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کوئٹہ سے قلات پر مشتمل فالٹ لائن پر سالانہ 7 سے 8 ملی میٹر انرجی لوڈ پڑ رہا ہے۔ اس علاقے میں موجود زیر زمین دو پلیٹس انڈین اور افغانستان پلیٹس پر شدید نوعیت کا زلزلہ آنے کے آثار نظر آتے ہیں۔ ان پلیٹس پر لاکھوں برسوں سے خطرناک نوعیت کے زلزلے آتے رہے ہیں۔ اس تمام صورتحال کے باعث کوئٹہ کے 1935 کے تباہ کن زلزلے کے 100 سال پورے ہونے کے بعد یا اس سے قبل ہی پہلے سے بھی کہیں زیادہ خوفناک زلزلہ یا زلزلے آنے کا خدشہ ہے جس سے بہت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :