مال روڈ ائیرپورٹ تا آزادی چوک دوپہر3سے رات10بجے تک بند رہیگی

مہمان صدرکی سکیورٹی کے پیش نظربند سڑکوں پر سفر کرنے والے شہری متبادل راستے اختیار کرسکیں گے۔ترجمان حکومت پنجاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 16 نومبر 2016 20:09

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16نومبر2016ء) :مہمان صدر کی سیکیورٹی کے پیش نظرآج (17 نومبر) دوپہرتین بجے تا رات دس بجے تک لاہور مال روڈ،ائرپورٹ تاآزادی چوک تک عام ٹریفک کے لئے بند رہیں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ عام ٹریفک کی آمدورفت میں روانی کے لئے متبادل پلان اخبارات میں مشتہر کیا جا رہاہے۔انہوں نے کہا کہ ترک صدرکی آمد کے پیش نظر بند سڑکوں پرسفرکرنے والے شہری متبادل راستہ اختیار کر سکیں گے۔ترجمان حکومت پنجاب نے مزید کہا کہ ترک صدر کی آمدورفت میں آسانی کے لئے ٹریفک کی بندش پر ہونے والی زحمت کے لئے عوام سے معذرت خواہ ہیں۔مہمان صدر کی میزبانی حکومت پنجاب اور عوام کے لئے اعزازہے۔

متعلقہ عنوان :