تائیوان کی آزادی کا مطالبہ کرنیو الے علیحدگی پسند عناصر کی سرگرمیوں کی مخالفت کرتے رہیں گے، چینی اسٹیٹ کونسلر

بدھ 16 نومبر 2016 21:08

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) چین نے کہا ہے کہ تائیوان کی آزادی کا مطالبہ کرنیو الے علیحدگی پسند عناصر کی سرگرمیوں کی پرعزم طریقے سے مخالفت کرتے رہیں گے ۔ چینی اسٹیٹ کونسلر کے ترجمان برائے امور تائیوان ماشیائوکوانگ نے بدھ کو ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ دنیا میں کوئی ایسی طاقت نہیں ہے جو ہمارے اتحادکے خلاف کوئی قدم اٹھا سکے ۔

(جاری ہے)

1992میں متفقہ طور پر طے پانے والے امور کے مطابق ون چائنہ پالیسی کے تحت چین آبنائے حرمز تعلقات کی بہتری اور فروغ کے لئے خلوص دل کے ساتھ کام کرتا رہے گا اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ چین امن قائم کرنے کے وعدے پر قائم رہے گا تاکہ دونوں اطراف کے عوام مستفید ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف کے عوام خونی رشتے میں ایک دوسرے کیساتھ منسلک ہیں جبکہ ہمارا مستقبل اور منزل بھی مشترکہ ہے ۔