دی راک دنیا کے پرکشش ترین مرد قرار
ریسلنگ سے اداکاری کے شعبے میں آنے والے دی راک کو پیپل میگزین نے 'سویٹ، اسمارٹ اور سنگ تراش قرار دیا ہے
بدھ 16 نومبر 2016 21:18
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن سے شہرت حاصل کرنے والے ریسلرز کی تعداد سینکڑوں میں ہے مگر کوئی بھی ڈیوائن جانسن المعروف دی راک جتنا خوش قسمت نہیں ہوا جس نے ریسلنگ کے بعد ہولی وڈ پر بھی اپنا راج قائم کرلیا اور اب انہیں ایسا اعزاز حاصل ہوا ہے آج تک کسی ریسلر کو نہیں مل سکا۔ہر سال پیپل میگزین کی جانب سے دنیا کے پرکشش ترین مرد کا اعلان کیا جاتا ہے اور اس بار یہ اعزاز دی راک کے حصے میں آیا ہے۔
ریسلنگ سے اداکاری کے شعبے میں آنے والے دی راک کو پیپل میگزین نے 'سویٹ، اسمارٹ اور سنگ تراش قرار دیا ہی'۔اس اعزاز پر خوش دی راک کا کہنا تھا ' یہ زبردست ہے، یہ میرے لیے بہترین اور پرجوش اعزاز ہے، مجھے اب معلوم نہیں کہ اب یہاں سے ہم کہاں تک مزید آگے جائیں گے، میں نے سب کچھ حاصل کرلیا ہے تو کیا یہ اختتام ہی'۔(جاری ہے)
ان کے ساتھ فلم بے واچ میں کام کرنے والی بولی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے ٹوئٹر پر سابق ریسلنگ چیمپئن کو مبارکباد دی۔
44 سالہ دی راک کو رواں برس ہولی وڈ کا سب سے زیادہ کمانے والا اداکار بھی قرار دیا گیا تھا اور ان کا کہنا ہے ' میں نے بہت کچھ ایسا کیا جو نہیں کرنا چاہئے تھا، میں کئی بار گرفتار ہوا، مگر اس کے ساتھ ساتھ میں اپنے اساتذہ اور بزرگوں کا احترام کرتا تھا، مجھے خود معلوم نہیں کہ میں کون ہوں اور میں کیا چاہتا ہوں'۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.