ترک فوج میں تیس ہزار نئی بھرتیوں کا منصوبہ

بدھ 16 نومبر 2016 21:18

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) ترک وزارت دفاع کے جانب سے بتایا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج میں اگلے چار برسوں کے دوران تیس ہزار نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

رواں برس جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی میں مسلح افواج سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افسروں اور فوجیوں کو ملازمتوں سے برطرف کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ملکی فوج کو اپنی تعداد میں کمی کا سامنا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ جولائی کے وسط میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد اب تک ایسے ایک لاکھ دس ہزار سے زائد سرکاری ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے جن کا تعلق فوج، عدلیہ اور دیگر سرکاری محکموں سے تھا۔ ملازمتوں سے برطرف کیے گئے ان افراد میں سے قریب بیس ہزار کا تعلق ملکی مسلح افواج سے ہے، جن میں سے سولہ ہزار زیر تربیت فوجی تھے۔

متعلقہ عنوان :