عراق: فوج نے اسلامک اسٹیٹ کا حملہ ناکام بنا دیا

بدھ 16 نومبر 2016 21:18

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) عراقی فوج نے موصل میں اسلامک اسٹیٹ کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ عسکری ذرائع نے بتایا کہ اس دوران کل تینتیس افراد مارے گئے، جن میں سے 23 آئی ایس کے جنگجو تھے۔

(جاری ہے)

اس بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں کے اس حملے میں خود کش بمبار بھی شامل تھے۔ عراقی فوج، شیعہ ملیشیا اور کرد پیش مرگہ جنگجوؤں نے ایک ماہ قبل موصل کو اسلامک اسٹیٹ سے آزاد کرانے کے لیے کارروائی شروع کی تھی۔ اندازہ ہے کہ موصل میں تقریباً دس لاکھ عام شہری موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :