وزیراعظم اور وفاقی وزراء کیلئے جدید بم پروف مرسڈیز کاریں پاکستان پہنچ گئیں

muhammad ali محمد علی بدھ 16 نومبر 2016 20:19

وزیراعظم اور وفاقی وزراء کیلئے جدید بم پروف مرسڈیز کاریں پاکستان پہنچ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار16نومبر۔2016ء) وزیراعظم اور وفاقی وزراء کیلئے جدید بم پروف مرسڈیز کاریں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رواں ماہ کے دوران سارک کانفرنس کا انعقاد ہونا تھا۔ سارک کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں اور شرکت کیلئے آنے والے تمام سربراہان مملکت کیلئے جدید بم پروف مرسڈیز کاریں منگوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم پاک بھارت کشیدہ حالات کی وجہ سے سارک کانفرس ملتوی کر دی گئی تھی۔ جبکہ کانفرنس ملتوی ہو جانے کے باوجود جدید بم پروف مرسڈیز کاریں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ اب ان تمام مرسڈیز مے بیک ایس 600 کاروں کو وزیراعظم ہاوس پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان تمام کاروں کو وزیراعظم اور وفاقی وزراء اپنے استعمال میں لائیں گے۔ واضح رہے کہ ایک مرسڈیز مے بیک ایس 600 کار کی قیمت 12 کروڑ پاکستان روپے بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :