عافیہ کوواپس لانے کیلئے پاکستانی حکمران، ترک صدر سے قومی غیرت و حمیت حاصل کریں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی پریس کلب پر 86 روزہ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘کے 2 ماہ مکمل،ترک صدر کو خوش آمدید کہنے کیلئے عافیہ موومنٹ کے رضاکاروں کا مظاہرہ

بدھ 16 نومبر 2016 21:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام برادر ملک ترکی کے صدرطیب اردگان کو پاکستان آمد پردل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ترک صدر نے ہر موقع پر عالم اسلام کی ترجمانی کی ہے۔ پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی قید ناحق کو 4980 دن مکمل ہوچکے ہیں۔ ترک صدرتھوڑی سی قومی غیرت و حمیت پاکستانی حکمرانوں کو بھی دے جائیں تاکہ یہ اپنی قوم کی بیٹی کو وطن واپس لاسکیں۔

ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی کیلئے کراچی پریس کلب پر86 روزہ ’’ڈاکٹر عافیہ رہائی علامتی بھوک ہڑتال کیمپ‘‘ کے 2 ماہ مکمل ہو گئے لیکن پاکستانی حکمرانوں میںاپنی بے گناہ شہری کو وطن واپس لانے کیلئے قومی اور آئینی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا احساس تک نہیں ہے۔

(جاری ہے)

حکمرانوں نے ترک صدر کو پاکستان کے دورے پر بلایا ہے تو ان کی قومی غیرت اور حمیت سے سبق حاصل کریں اور قوم سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صرف پاکستان ہی کی نہیں امت مسلمہ کی بیٹی بھی ہے اس لئے عافیہ کی امریکی جیل سے بحفاظت رہائی اور وطن واپسی کیلئے مسلم حکمرانوں کی توجہ بھی مبذول کرارہے ہیںکہ وہ’’ لاالہٰ الا اللہ‘‘ کے دینی رشتہ کے ناطے عافیہ کی قید ناحق کے خاتمہ کیلئے کردار ادا کریں۔عافیہ موومنٹ کے رضاکاروں نے اس موقع پر کراچی پریس کلب کے باہرترک صدر طیب اردگان کوپاکستان کے دورے پر خوش آمدید کہنے کیلئے مظاہرہ کیا۔

جبکہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کی شرکاء عذرا امجد،ساجدہ پروین، کلثوم نواز، بسمہ ہارون، ارم حنیف، مہرالنساء ، نوراسلم، نجمہ ابراہیم، فوزیہ ابراہیم، امیر بی بی، تسلیم غلام رسول، عابدہ پروین،عدنان بھٹی، امام حسین ہمدم و دیگرنے ڈاکٹر عافیہ کی جلد وطن واپسی کیلئے 10 مرتبہ قرآن مجید کی تلاوت اور 5 لاکھ آیات کریمہ کا ورد مکمل کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :