چین کی بحریہ کا فلوٹیلا خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچ گیا

بدھ 16 نومبر 2016 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) چین کی بحریہ کا فلوٹیلا جس میں اوشین سالویج اینڈ ریسکیو شپ چانگ زیانگ ڈائو(CHANGXINGDAO)اورپیپلز لبریشن آرمی (نیوی) جہاز ہاندان(HANDAN)شامل ہیں پاکستان کے خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچا۔

(جاری ہے)

دورے پر آئے ہوئے چین کی بحریہ کے جہاز پاک بحریہ اور چین کی بحریہ کے درمیان منعقد ہونے والی چوتھی مشترکہ مشق جو کہ ہاربر اور سی فیز پر مشتمل ہو گی میںحصہ لیں گے۔

کراچی آمد پر چین کی بحریہ کے ٹاسک گروپ کا روایتی میزبانی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ چین کے جہازوں کی کراچی آمد پرپاک بحریہ کے سینئر عہدیداران اور چین کے قونصل خانے کے اراکین نے انہیں خوش آمدید کہا۔یہ مشترکہ مشقیں گوادر بندرگاہ پر جہازوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنانے کی صلاحیت میں اضافے کا باعث بنیں گی۔#

متعلقہ عنوان :