سیالکوٹ میں خواجہ سراء پر تشدد کی فو ٹیج سامنے آنے کے بعد لاہور کے خواجہ سراؤں کا شدید احتجاج،ملزم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

بدھ 16 نومبر 2016 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) سیالکوٹ میں خواجہ سراء پر تشدد کی فوٹیج منظرعام پر آنے کے بعد لاہور پریس کلب کے باہر خواجہ سراؤں نے شدید احتجاج کیا اور ملزم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

خواجہ سراؤں نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں ججی نامی شخص کی جانب سے خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے جبکہ تشدد کرنے والے شخص کو کڑی سزا دی جائے۔مظاہرین نے کہا کہ پہلے بھی خواجہ سراؤں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعات رونما ہوئے ہیں لہذا حکومت اور پولیس خواجہ سراؤں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے۔خواجہ سراؤں نے تشدد کرنے والے شخص کیخلاف نعرے بازی بازی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :