حکومت آزادکشمیر پر میڈیکل کالجز ختم کرنے کا پی پی پی کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا پراپیگنڈہ ہے ، ڈاکٹر نجیب نقی

بدھ 16 نومبر 2016 21:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) آزادکشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت آزادکشمیر پر میڈیکل کالجز ختم کرنے کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا پراپیگنڈہ ہے حکومت کسی میڈیکل کالج کو ختم نہیں کر رہی بلکہ ان میڈیکل کالجز کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ الحاق کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ ان کالجز سے فارغ ہونیوالے ڈاکٹرز کی ڈگریاں قومی اور بین الاقوامی میعار پر تسلیم شدہ ہوں تعلیم ہماری پہلی ترجیح ہے میرٹ کو ہر حال میں مقدم بنائیں گے وہ مرکزی ایوان صحافت مین پریس کانفرنس کر رہے تھے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹری جنرل آصف مصطفائی بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں وسائل کے بغیر میڈیکل کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا تینوں میڈیکل کالجز کا کسی یونیورسٹی سے الحاق نہیں کیا گیا جسکے باعث ان کالجوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کا مستقبل تاریک تھا حکومت نے میڈیکل کالجز کے ایشو کو چیلنج کے طور پر قبول کیا اور اب میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق یقینی بنایا جا رہا ہے آزادکشمیر کے تینوں میڈیکل کالجز کا میعار یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں میعار کی بہتری سے تینوں میڈیکل کالجز مستحکم ہونگے۔

راٹھور

متعلقہ عنوان :