خیبر ایجنسی ،باڑہ کے علاقہ کمرخیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5افراد جاں بحق ، ایک زخمی

بدھ 16 نومبر 2016 21:36

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) خیبر ایجنسی باڑہ کے علاقہ کمرخیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا سرکاری ذرائع تفصیلات کے مطابق تحصیل باڑہ علاقہ کمر خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائر نگ سے ذخہ خیل قبیلے کے پانچ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا جاں بحق افراد میں لاہورگل،جالکئے خان آجمیرخان اور زخمی نیک محمد شامل ہیں سرکاری ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افرادر اہگیر تھے ایک زخمی کو لنڈیکوتل ہسپتال لایاگیا جہاں ان کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا پولیٹکل انتظامیہ نے واقعہ کی رپورٹ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :