معاون خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی کاجلوزئی ہائوسنگ سکیم اور پشاور ماڈل ٹائون میگا ہائوسنگ پراجیکٹ سائٹ کا دورہ

بدھ 16 نومبر 2016 21:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے بدھ کے روز جلوزئی ہائوسنگ سکیم اور پشاور ماڈل ٹائون میگا ہائوسنگ پراجیکٹ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سائٹ ایریاز کا دورہ کیا۔اس موقع پر خیبر پختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری برائے پی اینڈ ڈی اور ایم پی اے خلیق الرحمان،سیکرٹری خیبر پختونخواہائوسنگ اتھارٹی ڈاکٹر جمال یوسف،ڈائریکٹر جنرل انجینئر اعجاز افضل،لینڈایکوزیشن کولیکٹرمحمد زمان خٹک،ڈپٹی ڈائریکٹر امیر زیب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر یعقوب خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

معاون خصوصی نے مذکورہ سکیموں کیلئے مختص اراضی کا تفصیلی معائنہ کیااور اب تک ہونے والی پیش رفت،منصوبوں میں حائل رکاوٹوں اور جلد کام کے آغاز سے متعلق تجاویز سمیت تفصیلی معلومات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ ان کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور لوگوں کے تحفظات کو دور کر کے منصوبوں کو جلد عملی جامہ پہنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ان سکیموں سے اربوں روپے سرمایہ کاری حاصل ہونے کے علاوہ لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی ملیں گے اور جدید سہولتوں سے آراستہ شہر تعمیر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب محنت کشوں اور ملازمین کی بہتری کیلئے کوشاں ہے اور ایسی سکیموں سے انہیں بھی استفادہ کرنے کے مواقع ملیں گے۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اور ایم پی اے خلیق الرحمان نے کہا کہ مذکورہ سکیموں کو عوامی توقعات کے مطابق مکمل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔مذکورہ منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی ہا?سنگ اتھارٹی نے بتایاکہ جلوزئی ہائوسنگ سکیم میں سڑکوں کی تعمیرمکمل ہو چکی ہے اور نکاسی آب،آبنوشی،بجلی اورگیس کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :