نامعلوم افراد نے گھر سے باہر سوئے ہوئے شخص کا سر او رچہرہ ہتھوڑوں سے کچل کر قتل کردیا

بدھ 16 نومبر 2016 21:43

فیصل آباد ۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) تھانہ جھنگ بازار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر سے باہر سوئے ہوئے شخص کا سر او رچہرہ ہتھوڑوں سے کچل کر قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ جھنگ بازار کے پولیس حکام کے مطابق محنت کش طارق جاوید اپنی رہائش کے باہر کے سورہا تھا کہ نامعلوم افراد نے ہتھوڑوں کے وار کرکے اس کا سر اور چہرہ کچل دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔

مقتول محنت کش طارق جاوید دو بچوں کا باپ تھا ۔پولیس نے مقتول کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔سی پی او فیصل آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام کو فوری طور پر گھناونے قتل کی واردات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے اور کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :