بلدیا تی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، بلدیہ اٹک میں مخصوص نشستوں پر کل انتخاب ہو گا

بدھ 16 نومبر 2016 21:45

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) بلدیا تی انتخابات کے دوسرے مر حلے میں بلدیہ اٹک میں مخصوص نشستوں پر کل 17نو مبر کو انتخاب ہو گا بلدیہ اٹک کی خواتین کے لئے چار مخصوص نشستوں میں سے تین پر مسلم لیگ (ن) کی امیدوار خالدہ پروین زوجہ قدیر احمد ساکن ریلوے مسجد ، محلہ محمود آباد اٹک ، شازیہ بی بی زوجہ شیخ محمود الہٰی سابق نائب تحصیل ناظم ساکن پیپلز کالونی اٹک ، خالدہ مسرت جبین بیگم بیوہ رانا محمد صادق ادیب ساکن محلہ عیدگاہ اٹک اورمسلم لیگ (ق) کی امینہ نشاط جعفری بیوہ سید افتخار حسین جعفری ساکن پیپلز کالونی اٹک بلا مقابلہ منتخب ہو چکی ہیں اقلیت و ر کر اور یو تھ کی ایک ایک نشست پر مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) میجر گروپ اور تحریک انصاف پر مشتمل اتحاد کے درمیان مقابلہ ہو گا ، ورکر کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ ( ن ) کے نوید سلطان ولد رسول محمد ساکن ڈھوک فتح محلہ گل آباد، مسلم لیگ ( ق ) کے ملک قمر فاروق کندی ولد نذیر حیات کندی ساکن ریلوے کالونی محلہ شیڈ اٹک ، نان مسلم کی نشست پر مسلم لیگ ( ن ) کے طارق ولیم سونترا ، مسلم لیگ ( ق ) کے شوکت مسیح ، یوتھ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے ناصر خان ولد محمد انور خان ساکن محمد اسلم کالونی اٹک ،مسلم لیگ (ق) میجر گروپ اور تحریک انصاف کے مشتر کہ امیدوارمبین احمد صدیقی ولد صغیر احمد صدیقی ساکن مکان نمبر 1071 ، محلہ عیدگاہ اٹک کے درمیان مقابلہ ہوگا خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے مسلم لیگ (ن) کی نادیہ یاسر زوجہ یاسر نثار ساکن محلہ چھوئی ایسٹ اٹک نے کا غذات واپس لے لیئے تھے جس کے سبب چاروں خواتین بلا مقابلہ منتخب ہو گئی تھیں ۔