13 ویں گورنر سٹیٹ بینک کپ انٹر بینک ریجنل کرکٹ ٹور نا منٹ2016-17 کا انعقاد

ٹورنامنٹ میں مختلف بینکوں کی آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گیں جن کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے سٹیٹ بینک پاکستان میںصحتمند سر گرمیوں کی حوصلہ افرائی، نوجوان کھیلاڑیوں کو انڑنیشنل میعار پر لانے کے لئے کوشاں ہے ، جاوید اقبال مارتھ

بدھ 16 نومبر 2016 21:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) صدر فیصل آباد بینکرز کلب و چیف مینجر اسٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آبادجا وید اقبال مارتھ نے فیصل آباد بینکرز کلب کے زیر اہتمام 13 ویں گورنر سٹیٹ بینک کپ انٹر بینک ریجنل کرکٹ ٹور نا منٹ2016-17 کے انعقاد کے سلسلہ میں آج اولڈ بلڈنگ ہال اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں میڈیا کو بریفئنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ بینک پاکستان میںصحتمند سر گرمیوں کی حوصلہ افرائی اور نوجوان کھیلاڑیوں کو انڑنیشنل میعار پر لانے کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں جن میں فٹ بال ، ہاکی ، ٹیبل ٹینس، کرکٹ جیسے کھیلوں کے انعقاد میں کوشاں ہیں اس سلسلہ میں فیصل آباد میں پہلی مرتبہ کرکٹ ٹورنامنٹ کر وایا جا ہا ہے جس کا افتتاح پاکستان کے مایہ ناز انٹرنیشنل کرکٹر سعید اجمل کل بروز جمعرات اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کریں گے اس ٹورنامنٹ میں مختلف بینکوں کی آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گیں جن کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے پول اے میں اسٹیٹ بینک، نیشنل بینک، حبیب بینک اور یونائیٹڈ بینک سرگودھا جبکہ پول بی میں زرعی ترقیاتی بینک، یونائٹڈ بینک فیصل آباداور حبیب میٹروبینک کی ٹیمیں شامل ہیں تمام مینچز لیگ کی بنیاد پر ہوں گے اور ہر روز دو میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ ساڑھے نو بجے اور دوسرا میچ دن ساڑھے ایک بجے شروع ہوگا تمام میچز پی سی بی کے T-20 کے اصولوں کے تحت کھیلے جائیں گے ہر پول کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے کولیفائی کر سکیں گی فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں سپر سیریز مرحلہ کیلئے کوالیفائی کر سکیں گی جس کا آغاز جنوری یا فروری میں کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم میں چھ کھلاڑی بینک کے ملازم جبکہ پانچ کھلاڑی عام کلبوں سے لئے گے ہیں تاکہ ان کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کیا جائے۔

(جاری ہے)

ہر میچ کے مین آف دی میچ کو نقد انعامات دے جائے گے

متعلقہ عنوان :